مہنگائی، کرپشن کیخلاف ریلی میں ہمارا ساتھ دیں: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پی ڈی ایم کے ملاکنڈ ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 7 سال کی نااہل ، ناجائز اور کٹھ پتلی حکمرانی کی وجہ سے مہنگائی، بدعنوانی اور ناانصافیوں کے خلاف مارچ میں شامل ہوں جس نے کے پی اور اب تمام پاکستان کو بحرانوں میں ڈال دیا ہے۔
On our way to Malakand for #PDMRallyMalakand. Join us to march against inflation, corruption and injustices of 7 years of incompetent, illegitimate and puppet rule of PTI . which has pushed KP & now all of Pakistan into crisis.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 11, 2021
پی ڈی ایم کی ملاکنڈ کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا ہوا ہے اور صارفین اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ طارق جان نامی صارف نے بلاول بھٹو زرداری کو قوم کے لیڈر کا خطاب دیا ہے جبکہ اے این پی آواز کے ٹوئٹر ہینڈل ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ریلی سوات ملاکنڈ کے ٹھنڈے علاقے میں آج سیاسی گرمی ہے۔
ملاکنڈ ریلی ۔۔۔۔۔۔
سوات ملاکنڈ کے ٹھنڈے علاقے میں آج سیاسی گرمی ہے ۔#PDMMalakandJalsa#PDMRallyMalakand#WaliKhanIconOfDemocracy pic.twitter.com/5AvqqLgehB— ANP AWAZ (@anp_awaz) January 11, 2021