لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خواجہ سرا سے ریپ کی کوشش
پشاور میں خواجہ سرا آرزو نے الزام لگایا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس کے ساتھ ریپ کی کوشش کی گئی ہے۔
آرزو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گورو جیدی کے بلڈ ٹیسٹ کے لئے نیو بلڈنگ کی پانچویں فلور پر گئی تو وہاں موجود لیبارٹری والے کو ٹیسٹ دئیے، اس نے گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت دیا، جس پر انہوں نے کہا کہ اگر جلدی ہوجائے جس کے بعد دوسرے کمرے سے ایک شخص آیا جس نے کہا آپکو بہت جلدی ہے، اسی شخص نے ان کو دوسرے کمرے میں آنے کا بولا وہاں گئی تو اس نے انکو ہاتھ لگا کر غلط کام کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اسکو منہ پر تھپڑ رسید کیا جسکے بعد جھگڑا ہوگیا۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء آرزو کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، خواجہ سراء کے الزامات کی تحقیق کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو آج ہی اپنی رپوٹ پیش کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جاری ہیں، جس سے حقائق تک پہنچا جائے گا، ترجمان کا کہنا ہے کہ الزامات درست ثابت ہوئے تو کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، الزامات اگر غلط ثابت ہوئے تو خواجہ سراء کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔