ڈیرہ اسمعیل خان میں احساس کفالت پروگرام کا افتتاح
معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے سروے جاری ھے، سروے کے بعد تعین کیا جائے گا کہ شہری احساس کفالت کے کس پروگرام کا حصہ بن سکتا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکٹ ھاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حکومت 70 لاکھ خاندانوں میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، شہری سروے ٹیموں سے تعاون کریں، احساس کفالت پروگرام ھر قسم کے لسانی، نسلی امتیاز سے بالاتر ھو گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سروے مقامی اساتذہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹل سروے کیا جار ہا ہے، ہماری کوشش ھے کہ ہر مستحق کو ہر بینک سے یہ سہو لت دی جائے،
معاون خصوصی کے مطابق معذور افراد اپنا کارڈ نادرا میں رجسٹر کرائیں، گھروں میں بیٹھ کر سروے نہیں ہو گا، ڈیرہ اسماعیل خان میں بائیس فیصد سروے مکمل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام میں صرف خواتین کو امداد دی جاتی ہے، ٹانک اور وانا میں سروے کا اجرا ہو چکا ہے، سروے بغیر انٹرنیٹ کی سہولت کے بھی ھو سکتا ہے۔
آخر میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح ایک گھر سے کر دیا۔