2020، نوشہرہ میں 29 بچوں سے زیادتی، 45 خواتین سمیت 152 افراد
سیدندیم مشوانی
دیگر سالوں کی طرح سال 2020 کا آخری سورج بھی غروب ہو چکا ہے جو کورونا وباء کے ساتھ ساتھ کئی دیگر عالمی، ملکی و مقامی سطح کے واقعات کو اپنے ساتھ لے کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈوب گیا، نوشہرہ میں اس سال کتنے جرائم ہوئے، اس حوالے سے یہ رپورٹ ٹی این این کے قارئین کی نذر کی جاتی ہے۔
نوشہرہ پولیس میں موجود ذرائع کے مطابق سال 2020 کے دوران 29 کمسن بچوں، سات لڑکیوں اور 22 لڑکوں سے جنسی زیادتی کی گئی، آغواء برائے تاوان کے پانچ مقدمات درج کئے گئے جبکہ 45 خواتین سمیت 152 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں، خواتین اور لڑکوں کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا مگر کسی ملزم کو سزا نہ ہو سکی۔
اسی طرح نوشہرہ میں سال 2020 میں چرس 1747 کلوگرام، افیون 157 کلوگرام، ہیروئن37 کلوگرام، آئس 11 کلوگرام جبکہ 190 شراب کی بوتلیں برآمد کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطاق نوشہرہ کروڑوں روپے کی نان کسٹم گاڑیاں، ٹائر، کپٹرے، موبائل اور غیرملکی سامان کے علاوہ 122 غیرقانونی کلاشنکوف، پندرہ کالاکوف، تین ہیڈ گرنیڈ، 1749 پستول اور 156 رائفلز برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔