خیبر پختونخوا

”موجودہ حکومت بچوں کے ریپ اور قتل کے کیسز روکنے میں ناکام ہوئی ہے”

نو سالہ اسماعیل کے اغوا اور قتل کے خلاف طلباء، اساتذہ، تاجر برادری اور سول سوسائٹی سرتاپا احتجاج، کاٹلنگ بازار میں احتجاجی ریلی، قتل اور بربریت میں ملوث عناصرکی گرفتاری کے لئے انتظامیہ کو تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق احتجاجی ریلی کی قیادت غزالی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل اور پن کے جنرل سیکرٹری تاج ملوک، تنظیم تاجران کے صدر خان فراز خان اور دیگر نے کی۔

پن کے زیر اہتمام اس احتجاجی ریلی میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نو سالہ معصوم اسماعیل بچے کے اغوا اور قتل کی مذمت پر مبنی نعرے درج تھے۔

صاحبزادہ فلنگ سٹیشن سے روانہ اس ریلی نے مختلف بازاروں سے گزر کر مدو چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر لی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد اسماعیل شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، موجودہ حکومت ملک میں بچوں کے ریپ، اور قتل کے کیسز روکنے میں ناکام ہوئی ہے، موجودہ حکومت بچوں کے قتل میں ملوث افراد کے لیے سرعام پھانسی کا قانون بنائے۔

مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ محمد اسماعیل شیید کے قاتل اگر 3 دن کے اندر اندر گرفتار نہ کئے گئے تو اہلیان کاٹلنگ، تنظیم تاجران اور پرائیویٹ سکولز کے طلباء و اساتذہ کاٹلنگ بازار میں احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button