خیبر پختونخوا

”29 سالہ شکور نے میری 11 سالہ بیٹی سے نکاح کیا ہے”

چترال میں ایک 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے اس کے ساتھ نکاح کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق اپرچترال کے علاقے لاسپور میں 29 سالہ نوجوان نے 11 سالہ بچی سے نکاح کر لیا جس کے لئے باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم شکور احمد نے میری کم عمر بچی کو بہلا پھسلا کر دوسرے گاؤں لے گیا جاں دونوں کا نکاح پڑھوایا گیا۔

پولیس نے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button