خیبر پختونخوا

بونیر میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

ضلع بونیر کے دور افتادہ تحصیل چغرزی میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو بونیر ذرائع کے مطابق ایک موٹر کار میں ایک خاندان کے 8 افراد سوار تھے جو ضلع شانگلہ کے علاقہ پورن گئے تھے جہاں سے اپنے گاؤں موضع بازارکوٹ بونیر واپس آرہے تھے کہ گاؤں سے کچھ فاصلے پر چڑھائی سے اترتے ہوئے موٹر کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں مسماة( س) زوجہ فرید خان،مسما(ت) دختر ارشاد عالم اور منہاج ولد بخمل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ارشاد عالم ولد شمس الرحیم،سیف علی ولد فرید خان،عماد ولد ارشاد،خذیفہ اور فہد زخمی ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں ریسکیو 1122 کے ترجمان تاج محمد خان کے مطابق 2 بچوں سیف علی آور عماد کو مقامی ہسپتال گلبانڈی پہنچا کر طبی امداد کے بعد فارغ کردیاجبکہ تین زخمیوں جن میں دو بچے خذیفہ اور فہد سمیت موٹر کار ڈرائیور ارشاد عالم کو ریسکیو 1122 نے علاج کے لیے ڈگر ہسپتال منتقل کردیاجہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button