خیبر پختونخوا

نوشہرہ، دلہن لانے کیلئے جانے والا دولہا ساتھیوں سمیت حوالات پہنچ گیا

نوشہرہ کے علاقے پبی سے دلہن لے جانے کے لیے گھر سے روانہ ہونے والا دلہا دلہن کے گھر کے بجائے حوالات پہنچ گیا۔

نوشہرہ پولیس نے دلہا سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق بارات میں شامل منچلے نوجوان جی ٹی روڈ پر قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

نوشہرہ کینٹ پولیس نے روکنے کے لیے اشارہ کیا تاہم منچلے نوجوانوں نے رکنے کے بجائے گاڑی دوڑا دی۔

تھانہ پبی پولیس نے بارات میں شامل دو گاڑیوں کو پکڑ کر منچلے نوجوانوں کو دلہا سمیت حوالات میں بند کر دیا، ان گاڑیوں میں دلہا کی گاڑی بھی شامل تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button