خیبر پختونخوا

لوئر دیر، نامعلوم شرپسندوں نے ایک اور موبائل ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا

لوئر دیر کے علاقہ میدان میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک اور موبائل ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 11 بجے کے قریب علاقہ میدان گاوں سٹارہ میں نامعلوم ملزمان نے ایک نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کو بم دھماکہ سے اڑا دیا، دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لوئر دیر میں اب تک 3 نجی موبائل کمپنیوں کے ٹاورز کو بم دھماکوں سے اڑایا جا چکا ہے، پولیس تھانہ زمیندارہ نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button