خیبر پختونخوا

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

 

لکی مروت میں وانڈہ میرعالمی پولیس چیک پوسٹ ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے رفیق خان نامی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں ھستی خان نامی شخص بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ناکے پر کھڑی پولیس کی موٹر کار پر کی گئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب نوشہرہ میں فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکار برکت کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں ،ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (R)نجم الحسنین،ریسکیو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر اویس بابر، سماجی شخصیات،پولیس افسران اور کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔ پولیس اہلکار منگل کی شام پیر پائی میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہوا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button