خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد، مسافر وين کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

ضلع ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ميرا میں مسافر وين کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر وین بانڈ سے ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میرا جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

پوليس کے مطابق مسافر وين ميں ڈرائيور اور 14 خواتين سوار تھيں جو جنازے سے واپس گھر جا رہی تھيں، اس اثنا میں وین موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور کھائی میں جا گری۔

لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بے نظير شہيد ہسپتال منتقل کر ديا گيا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 5 خواتين کی حالت تشویش ناک ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button