خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

کرسمس ٹری کیا ہے، میسحی برادری اس کی سجاوٹ کیوں کرتی ہے؟

 

سٹیزن جرنلسٹ سلمیٰ جہانگیر

کرسمس ٹری کرسمس سے 4 اتوار پہلے تیار کیا جاتا ہے اور اسکو آمد کا اتوار کہا جاتا ہے۔ دنیا کا پہلا کرسمس ٹری یا درخت ساتوی صدی مسیحی کی اوائل میں کرسمس کا حصہ بنا، یہ روایت جرمنی سے آئی اور پھر جرمنی نے سترہویں صدی میسحی میں جرمنوں نے اس ٹری کی روایت کو پورے یورپ میں پھیلا دیا ،امریکہ میں 20 دسمبر 1820 میں درخت کرسمس کا حصہ بنا۔ اسکے بعد پوری دنیا کے مسیحی برادری اس ٹری کو بناتے ہیں۔
کرسمس عیسائیوں کا مذہبی تہوار ہے جو ہر سال دسمبر کی پچیس تاریخ کو مسیحی جوش وخروش سے مناتے ہیں.اس دن مسیحی برادری اپنے گھروں میں طرح طرح کے کھانے بناتے ہیں رشتہ دار ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں۔
کرسمس سے پہلے اس کی تیاری بہت اہم مرحلہ ہوتا ہے. بچے خواتین مرد، بوڑھے، جوان تیاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ کرسمس کی تیاری میں کرسمس ٹری کا بہت اہم کردار ہے۔.
کوہاٹی گیٹ سے تعلق رکھنے والی کرن جو عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں کہتی ہیں کہ وہ ہرسال اپنے گھر میں کرسمس ٹری کو سجا کر رکھتے ہیں انکے مطابق کرسمس سے چار اتوار پہلے کرسمس ٹری کی تیاری شروع ہو جاتی ہے کیونکہ یہ اتوار آمد کے اتوار کہلاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرسمس ٹری(پائن ٹری) جس طرح سدا بہار ہوتی ہے تو یہ اسکی علامت ہے کہ جیسز کرائسٹ بھی ہمیشہ رہنے والی ہے.

کرن نے مزید کہا کہ کرسمس ٹری پر لگے ستارے اس بات کی علامت ہے کہ ایک ستارے نے نجومیوں کو آگاہی دی کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام اس دنیا میں آنے والے ہیں. تو اس درخت پر ستارے لگا دئے جاتے ہیں۔
پلوشہ جو مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہیں کہتی ہیں کہ اسے کرسمس کی تقریبات کی تیاریوں میں کرسمس ٹری کی تیاری بہت پسند ہے اور وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں. پلوشہ نے بتایا کہ وہ اس ٹری پر بلب ,ستارے, بالز ,سنوفال ,بیلز, ڈرمز اور اینجلز لگاتے ہیں۔. بلب روشنی کی علامت ہے اور اسکا مطلب ہے کہ جیسز ایک نور ہیں۔.
بالز کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح ایک گیند کا نا سٹارٹ ہوتا ہے اور نا ہی اینڈ اسی طرح حضرت عیسٰی علیہ السلام بھی ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے.
اس نے مزید بتایا کی سنو فال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے پیغمبر سخت سردی کےدنوں میں پیدا ہوئے ہیں۔
جو تحفے اس درخت پر لگائے جاتے ہیں تو ان تحفوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انکے پیغمبر حضرت عیسی علیہ سلام اس دنیا کے لیے ایک تحفہ ہیں، اور گھنٹیاں بتاتی ہیں کہ دنیا کو خوشی کی خبر ملی۔
انیتا جو پشاور صدر کی رہائشی ہیں اس نے بھی کرسمس ٹری کے حوالے سے بتایا کہ مذہبی تہوار کا اہم حصہ ہے. اس سال انہوں نے کرسمس ٹری آرڈر پر پنڈی سے منگوائی ہے. جو ساڑھے پانچ فٹ لمبا ہے اور اسکی قیمت 3500 روپے ہیں. اس نے بتایا کہ بڑوں سے زیادہ بچوں کو کرسمس ٹری کا انتظار ہوتا ہے کیونکہ اس پر انکے لئے الگ الگ گفٹ لگا دئے جاتے ہیں اور کرسمس والے دن بچوں کو بتایا جاتا ہے کہ انکے لئے ہیں۔
پشاور میں کرسمس ٹری کی خریداری کے لئے کھتڈرل چرچ کے اندر کرسمس سے پہلےسٹال لگا دئے جاتے ہیں جہاں سے سب عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے خریدتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button