خیبر پختونخوا
پشاور میں7 سالہ بچی کو جلانے والا قاتل گرفتار
سٹیزن جرنلسٹ شاہ زیب
پشاور پولیس نے سے کمسن بچی کو قتل کرکے جلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں 7سالہ بچی لیہ کا قاتل بازار ذخہ خیل ضلع خیبرسے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقامی عمائدین نے پکڑ کرمقامی پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان مقتولہ کا ہمسایہ ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
ملزم کو ضلع خیبر سے لانے کیلئے پشاور پولیس کی نفری روانہ کردی گئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ 21 نومبر کو بچی گھر سے ٹافیاں لینے نکلی تھی جسے ملزم نے قتل کیا اور جلا دیا۔
ملزم سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیومیں ملزم پشاور علاقہ بڈھ بیرمیں 8 سالہ لڑکی کوقتل کرکےنعش قبرستان میں پھنکنے کا اعتراف کرتاہے۔ ویڈیومیں ملزم کی اعترافی بیان کے مطابق مقتولہ میری کزن تھی، خاندانی چپقلش کے باعث قتل کردیا۔