خیبر پختونخوا

مردان میں لاپتہ نوجوان تاجر کی لاش مل گئی

مردان کے شہر ی علاقہ پار ھوتی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان تاجرکی قتل شدہ بوری بندلاش کھیتوں سے برامد ہوگئی۔ پولیس تھانہ پارہوتی کے مطابق مقامی نوجوان تاجر عبید خان ولد افسر خان سکنہ پارہوتی کل شام گھر سے لاپتہ ھو ئے لواحقین نے رات دیر تک ان کو تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہ چل سکا جبکہ اس کاموبائل فون بھی مسلسل بند ارہا تھا۔

مقتول کی بوری بندلاش بدھ کی صبح تھانہ چورہ کے حدود میں کھیتوں سے ملی جنہیں نامعلوم افراد نے سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔

لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردان ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا جہاں پو سٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔ورثاء نے مقتول کی لاش کو پارہوتی نہر چوک میں سڑک پر رکھ احتجاج کیا اورنوجوان تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کامطالبہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button