خیبر پختونخوا

سوات، خود کو آرمی اور انٹیلی جنس کا آفیسر ظاہر کرنے والا نوسر باز گرفتار

سوات پولیس کی کامیاب کارروائی، خود کو آرمی اور انٹیلی جنس کا آفیسر ظاہر کرنے والا نوسر باز گرفتار کر لیا گیا۔

سوات پولیس کے مطابق چپریال پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک آدمی اپنے آپ کو آرمی اور انٹیلی جنس کا آفیسر ظاہر کر رہا ہے اور لوگوں کو پیسوں کے ذریعے نوکریوں کا جھانسہ دے رہا ہے جس پر ایس ایچ اُو چپریال محمد زیب خان، ایس ایچ اُو مٹہ نواب خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل طریقے سے ملزم اکبر علی ولد معمبر ساکن کنڈو گے چپریال کو گرفتار کر لیا۔

کاروائی کے دوران پولیس نے زیر حراست ملزم کے قبضے سے ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا، نوسرباز نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں آرمی آفیسر کا نام استعمال کرتا تھا اور لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتا تھا، زیر حراست ملزم نے حال ہی میں نوکری دینے کے لئے 3 لاکھ، 2 لاکھ اور 50 ہزار روپے لینے کا اعتراف کیا ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے پولیس کی اس کاروائی کو اہم کامیابی قرار دے کر ملزم کو عدالت سے عبرتناک سزاء دلانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کا عزم دہراتے ہوئے جعلسازی کے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے متعلقہ پولیس حکام کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ملزم اکبر علی کے خلاف تھانہ چپریال میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button