خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

 

خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور کے گائنی وارڈ کی سابق سربراہ ڈاکٹر عالیہ سرفراز کورونا سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر عالیہ سرفراز کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکیں۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے جان بحق ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button