کڈی کباب کانام سن کر آپ کے ذہن میں کباب کا خیال تو نہیں آتا؟
سلمہ جہانگیر
کڈی کباب کا نام سنتے ہی ذہن میں کباب کا تصور آتا ہے لیکن یہ کباب نہیں بلوچستان صوبے کا ایک خاص پکوان ہے۔
ویسے تو بہت سارے پکوان کے بارے میں اپ لوگوں نے سنا اور کھایا ہوگا لیکن کڈی کباب بلوچی پکوان ہے جو اصل میں کباب نہیں ہے بلکہ یہ بلوچستان صوبے کا مشہور ڈش ہے اور نا صرف وہاں بلکہ ملک بھر میں لوگ اس کو شوق سے کھاتے اور پسند کرتے ہیں۔
آج ہم آپکو گھر پر ہی کڈی کباب بنانے کا طریقہ سکھائیں گے جو آپ خود اور مہمانوں کے لئے آسانی سے بناسکتے ہیں اور پھر انکو پیش کرسکتے ہیں۔
کڈی کباب بنانے کے لئے ضروری اجزا مندرجہ ذیل ہیں
ایک دنبہ یا ایک بکرا
دو کلو دہی
سرخ مرچ پاوڈر حسب ضرورت
ایک پاو ادرک
سبز مرچ حسب ذائقہ
پودینہ
ادھا کلو لیموں
کڈی کباب بنانے کا طریقہ
دنبے یا بکرے پر دو گھنٹے پہلے سے نمک، مرچ ،لیموں کا رس ،مصالحے، لہسن پیسٹ کٹی ہوئی ادرک اور پیاز کا رس مکس کر کے لگائیں تا کہ دنبہ/ بکرا اس کو جذب کر سکے۔
سب سے پہلے 60 کلو لکڑی لیں پھر کچے صحن میں ایک کڈا کھود لیں جسکی گہرائی تقریبا دو فٹ ہو. پھر اس میں یہ 60 کلو لکڑی جلائیں جب ساری لکڑی جل جائیں. پھر اس میں سے زیادہ انگار والا کوئلہ ہٹائیں اور تھوڑاسا چھوڑ دیں. اس کڈے میں ثابت دنبے یا بکرے کو رکھ دیں۔
اب کوئلے والی کڈی پر بڑے سیخ میں دنبے کو ڈال کر کڈی پر رکھ دے .کڈی کے اوپر والے کناروں پر ارد گرد اینٹ رکھ دے، اب موٹی چادر ڈال کر چادر پر گیلی مٹی کو لیپ دے، پھر چادر کے اوپر جو کوئلہ شروع میں ہٹایا تھا رکھ دے.
کوئلہ رکھنے کے بعد اب تین سے چار گھنٹے بعد چادر ہٹا دیں، اور تیار روسٹ بکرا / دنبہ نکال لیں اور کڈی کباب تیار ہے۔
خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی کھلائیں داد ضرور ملے گی۔