خیبر پختونخوا

پی ڈی ایم رہنماؤں پر ایف آئی آر کے خلاف اے این پی کا احتجاج کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پشاور جلسے کی پاداش میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

باچا خان مرکز پشاور سے جاری کردہ بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان سرخ لباس میں ملبوس احتجاج کریں گے،سلیکٹڈ ٹولے کی جانب سے پی ڈی ایم پشاور کے قائدین کے خلاف ایف آئی آر مسترد کرتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے جعلی ایف آئی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منگل 01 دسمبر کو صبح 11 بجے پشاور پریس کلب کے سامنے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کو جعلی مقدموں اور جیلوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، ایسے مقدموں اور ایف آئی آرزکو اے این پی جوتے کی نوک پر رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سلیکٹڈ حکمرانوں کی گھبراہٹ اور اپوزیشن جماعتوں کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے، ہر طرف سے ناکام حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے، حکومت خود جلسے کررہی ہے لیکن اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا کے پھیلا کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،حکومتی وزرا کو معلوم ہی نہیں کہ کہاں کہاں جلسے ہورہے ہیں، انہیں لکھا گیا سکرپٹ یاد کرنا ہوتا ہے، صوبائی حکومت کسی بھی عمل سے پہلے سوچ لیں، تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button