خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی میں 4 ماہ کی توسیع کر دی

خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی میں 4 ماہ کی توسیع کر دی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبائی مرض کی روشنی میں وبائی امراض اور ہنگامی امدادی آرڈیننس ( epidemic control and emergency relief ordinance) کے تحت صوبہ میں ہنگامی صورتحال میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ نے ڈائریکٹر جنرل صحت اور دو ماہر اپییڈملو جسٹ سے مشاورات کے بعد پیر کی رات وزیر اعلیٰ محمود خان کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی آرڈیننس، 2020 کے سیکشن 3 کے تحت ایک مرتبہ پھر پورے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شہریوں کی صحت کو لاحق سنگین خطرے کے پیش نظر عوام کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں چار ماہ کے لئے لگائی گئی ہیلتھ ایمرجنسی پر یکم دسمبر سے 31 مارچ تک عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں جب پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوا تو خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ ایک 2017 کے سکیشن چھ کے تحت کورونا وائرس ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے محکمہ امداد، بحالی اور آبادکاری کے سکرٹری نے صوبے بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا تھا اور کاروباری مراکز میں اوقات کار شام سات بجے تک محدود کر دیئے گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button