تیمرگرہ، عیسائی جوڑے نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا
بلامبٹ میں ایک عیسائی جوڑے نے دین اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر احیاء العلوم بلامبٹ ایک پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وسابق ایم پی اے اعزاز الملک افکاری، سابق ڈسٹر ناظم حاجی محمد رسول خان، تحصیل بلامبٹ کے امیر عمران الدین ایڈوکیٹ کے علاوہ جید علماء نے شرکت کی۔
اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا عبد الجلیل نے عیسائی جوڑے محمد کاشف ان کی بیوی اور ماں کو کلمہ پڑھا کر اسلام قبول کر لیا، اپنے مختصر گفتگو میں نو مسلم جوڑے نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے قرآن اور رسولۖ کی زندگی سے مطالعہ کرنے بعد متاثر ہو کر جماعت اسلامی کے مشران کی آواز پر لیبک کہہ دیا اور آج خوشی سے عالمگیر مذہب میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا اور انشاء اللہ باقی زندگی دین اسلام میں ہی گزاریں گے۔
یادر ہے کہ ضلع دیر لوئر میں یہ 22واں عیسائی جوڑا ہے جنھوں نے اسلام کی دعوت قبول کر لی ہے ۔