خیبر پختونخوا

پشاور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار

نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سب سے زیادہ کورونا پھیلاؤ کی شرح پشاور میں 19.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودگی اور پھیلاؤ سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ وباء کی قومی پھیلاؤ کی شرح 7.2 فیصد قرار دی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پشاور سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر نظر آ رہا ہے جہاں وباء کے پھیلاؤ میں اضافے کا تناسب 19.65 فیصد ہے،  کراچی میں 17.73 فیصد، حیدرآباد میں 16.32 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت 112 کووڈ مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 10.79 فیصد، بلوچستان میں 6.41، گلگت بلتستان میں 4.81، اسلام آباد میں 5.84، خیبر پختونخوا میں 9.25، پنجاب میں 3.59، سندھ میں 13.25 فیصد ہے۔

اجلاس شرکاء کو علماء اور میرج ہالز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقاتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button