خیبر پختونخوا

‘مساجد اور دیگر مذہبی جگہوں پر علمائے کرام ایس او پیز کی تلقین یقینی بنائیں’

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نے کہا ہے کہ مساجد اور دیگر مذہبی جگہوں پر علمائے کرام ایس او پیز کی تلقین یقینی بنائیں۔

پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اس موقع پر علماء کو محمکہ صحت کی طرف سے کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر کی نسبت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، دوسری لہر میں علماء کا کردار انتہائی ضروری ہے،کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے میں علماء کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔

چیف سیکٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ علمائے کرام دوسری لہر میں بھی حکومت کا ساتھ دیں اور جمعہ کے اجتماعات میں عوام میں کورونا سے بچنے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے۔

واضح رہے ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 54 افراد کرونا وائرس سے جان کی بازی ہارگئے۔ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرحکومت نے 26 نومبر سے تعلیمی اداروں کو بھی بند کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button