خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور سمیت دیر، سوات، مردان، نوشہرہ اور باقی اضلاع میں بارش جاری ہے جبکہ پہاڑوں پربرفباری کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
لوئردیر میں اج تیسرے روز بھی مسلسل بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے شہریوں نے مچھلی، چپلی کباب اور چکن سوپ و دیگر گرم کھانوں کے سٹال اور ہوٹلز کا رخ کیا ہے۔
لوئردیر میں اج تیسرے روز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاریہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔سردی کی شدت میں کمی لانے کیلئے لوئردیر کے شہریوں نے چپلی کباب، مچپلی، چکن سوپ، حلوہ ودیگر گرم کھانوں کے لئے ہوٹلز کا رخ کیا ہے اور ضلعی ہیڈکوارٹر تیمرگرہ کے ہوٹلز پر لوگوں کا رش لگا ہوا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش اور سردی میں چپلی کباب اور مچھلی کھانے کا الگ مزا ہوتا ہے جو نہ صرف سردی ختم کرتا ہے بلکہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔
لویر دیر میں شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے لوگوں نے گرم خوراکوں کا رخ کیا ہے اور گرم خوراکوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔