خیبر پختونخوا
طالبات کو ہراساں کرنے پر پشاور میں نجی گرلز ہاسٹل کا مالک گرفتار
پشاور یو نیو رسٹی ٹائون پولیس نے ایک نجی گرلز ہاسٹل کے مالک کی جانب سے طالبات کو حر اساں کرنے پر مقدمہ درج کرکے انہیں گر فتار کر لیا۔ یا د رہے کہ گرفتا ر ہو نے والے انمو ل گرلز ہاسٹل کے مالک عا شور خان ولد محمد یاسین سکنہ تہکال پایان سے متعلق ایک وائس میسج وائرل ہوا تھا جس میں وہ کسی خاتون کو انتہائی نازیبا الفاظ میں گناہ کی دعوت دیتے ہیں۔
ٹاون پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عنا یت علی امجد کی مدعیت میں درج ہو نے والی رپو رٹ میں بتا یا گیا ہے کہ وائس میسج کے بعد ما لک انمو ل گر لز ہا سٹل سے متعلق معلومات لی جس کے بعد مالک عاشور کو گر فتار کر لیا گیا اور انکے خلا ف دفعہ 509کے تحت مقد مہ درج کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ وائس میسج کے علاوہ تفصیلی میسج میں تحریر تھا کہ نجی ہاسٹل کا مالک طالبات کو مختلف طریقوں سے حر اساں کر تے ہیں۔