خیبر پختونخوا

پشاور کے دو بڑے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں سمیت 75 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں اب تک ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 75 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس وائرس کی دوسری لہر کی زد میں ڈاکٹر، نرسز اور دیگر طبی عملہ بھی آ گیا ہے اور صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 75 کے قریب ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ہسپتال کے 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جن میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف کے اہلکار شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے جہاں ڈاکٹروں میں تشویش پائی جا رہی ہیں وہیں ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

پشاور کے دوسرے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں اور فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کے 50 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 34 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہو گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button