لوئر دیر، مردان، ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق 19 افراد زخمی

لوئر دیر اور مردان میں ٹریفک حادثات کے باعث دو نوجوان جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق تیمرگرہ کے قریب تھرئی کے مقام پر فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ کوچ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔

لوئر دیر، حادثے کا منظر

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عثمان اللہ اور نوید اللہ کے نام سے ہوئی جن کا تعلق منڈا لویر دیر سے ہے۔

دوسری جانب مردان رنگ روڈ پر محب چوکی کے قریب فلائنگ کوچ اور ٹریکٹر ٹکرانے سے خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینس، میڈیکل ٹیمز اور ریکوری وہیکل موقع پر پہنچ گئیں۔

فلائنگ کوچ میں سوار افراد شادی کی تقریب کیلئے روڑیا جدید سے صوابی جا رہے تھے، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کی وجہ سے رنگ روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہی تاہم ریسکیو 1122 کی ڈزاسٹر ٹیم نے ریکوری وہیکل کے ذریعے ٹریفک کی روانی کیلئے بحال کر دیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button