خیبر پختونخوا

جامعہ پشاور میں کرونا کے وار جاری، طالبعلم میں وائرس کی تصدیق کے بعد شعبہ صحافت بھی بند

پشاور یونیورسٹی میں کرونا کے وار جاری، جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ڈپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کو بند جبکہ کلاسز کو آن لائن کر دیا گیا۔

اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کانفلیکٹ سٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ کے تین طلبہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور انتظامیہ نے مذکورہ انسٹیٹیوٹ کو بند کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ بند ہونے والے ڈیپارٹمنٹ میں سنٹر آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی، شعبہ انگلش، منیجمنٹ اسٹڈیز اور شعبہ ماحولیات شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق محولہ بالا تمام شعبہ جات میں کلاسز آن لائن کر دی گئی ہیں جبکہ شعبہ ماحولیات کا 16 نومبر سے شروع ہونے والا امتحان بھی ملتوی کر دیا گیا، 14دن کا قرنطینہ کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد امتحانات 19 نومبر سے ہوں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 14 دن پورے ہونے کے بعد ہر ڈپارٹمنٹ کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، ہر شعبہ کے چیئرمین کو یہ اختیارد یا گیا ہے کہ کورونا کیس رپورٹ ہونے کی صورت میں وہ شعبہ کو بند کر سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button