خیبر پختونخوا

نوشہرہ: 28 سالہ خاتون کی دو بچوں سمیت دریائے کابل میں خودکشی کی کوشش

نوشہرہ میں 28سالہ خاتون نے چھ ماہ کے نومولود اور تین سالہ بیٹی سمیت دریائے کابل میں چھلانگ لگا کر اجتماعی خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے ان کو بچالیا۔
ریسکیو 1122 کے ماہر غوطہ خوروں نے خاتون کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ ریسکیو 1122 نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچوں سمیت باحفاظت دریائے کابل سے بچاکر ریسکیو 1122 اسٹیشن منتقل کردیا۔

خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کا تعلق مردان سے بتایا جاتا ہے۔ بعد ازاں پولیس بھی موقعہ پر پہنچ گئی۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق خاتون شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے، ریسکیو 1122 نے خاتون اور اس کے بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button