خیبر پختونخوا

ڈی ایچ کیو ڈگر میں جدید ایمرجنسی بلاک کا افتتاح

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان اور ممبر قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر،ضلع بونیر میں جدید ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا جس پر 4 کروڑ87 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔

اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی اور ڈیڈک چیئرمین سید فخر جہان باچا،ایم ایس ڈگر ہسپتال ڈاکٹر محمد ایوب اور ہسپتال انتظامیہ اورمحکمہ مواصلات وتعمیرات کے ایکسین طارق جمیل سمیت پارٹی ورکر زنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثنا معاون خصوصی ریاض خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے عوام دوست اقدامات اور عوامی قوت سے گھبرا گئے ہیں انہیں اگر علاج کے ضرورت ہو تو صحت کارڈ کا اجراء ہوچکا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تمام مستقل سکونتی بلا تفریق صحت کارڈ پلس سے مستفید ہو نگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں افتتاح کے موقع پرجمعے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا معاون خصوصی ریاض خان نے کہا کہ صحت کارڈ پلس وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے جس سے ہر شہری مفت علاج و معالجہ سے مستفید ہوسکے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button