خیبر پختونخوا

جسٹس قیصر رشید قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

پشاور: جسٹس قیصر رشید کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے معزز جج کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جسٹس قیصر رشید پشاور ہائیکورٹ کے سب سے سینئر جج ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس وقار سیٹھ کرونا کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے، جسٹس وقار کی وفات کے باعث چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

دوسری جانب چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی تدفین کوہاٹی گیٹ قبرستان میں کر دی گئی ہے، مرحوم کو والدہ کی قبر کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button