خیبر پختونخوا

”بی آر ٹی میں مفت کی سیر ختم، اب نان فری زو کارڈ ہی دستیاب ہوں گے”

ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی سفری کارڈ کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی۔

خیال رہے کہ آج ہی ٹرانس پشاور کے ترجمان کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ بسوں میں سفری کارڈ کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کر دی گئی ہے، بی آر ٹی بس کے سفری کارڈ کی قیمت 100 سے بڑھا کر 250 روپے کر دی گئی ہے تاہم سفری کارڈ کے 100 روپے بیلنس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے افواہیں گرم ہوئیں اور کرایوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تاہم اب کمپنی کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بی آر ٹی پشاور خیبر پختون خواہ کا ایک کامیاب اور بہترین سفری منصوبہ ہے۔بی آر ٹی منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثت رکھتا ہے، اس منصوبے سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہوتے ہیں۔

بیان کے مطابق اگست 2020 سے بی آر ٹی پشاور کی جانب سے دو اقسام کے زو کارڈز متعارف کرائے گئے بغیر فیس کے یعنی مفت اور فیس کے ساتھ یعنی Non Free، اگست سے 4 لاکھ کے قریب مفت زو کارڈز عوام میں تقسیم کئے گئے جبکہ فیس کے ساتھ والے زو کارڈ کی قیمت تب بھی 150 روپے ہی مقرر تھی۔

بییان میں کہا گیا کہ مفت زو کارڈز کا مقررہ کوٹہ ختم ہونے کے بعد اب صارفین کیلئے صرف نان فری زو کارڈ ہی دستیاب ہوں گے جس کی قیمت 150روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق بی آر ٹی کے آغاز سے اب تک کرائے اور نان فری زو کارڈ کی قیمت میں ایک دھیلے کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا، شہریوں سے التماس ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور بی آر ٹی کے بہترین سفر سے مستفید ہوتے رہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button