خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان: چنگچی لوڈر رکشے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان چنگچی لوڈر رکشے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سی آر بی سی نہر سے 16 لاشیں نکالی گئی ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

گزشتہ روز 4 خواتیں کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور 3 افراد کو زندہ نکالا گیا تھا تین افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ امدادی کاروائیاں شروع کر دی تھی اور نہر سے 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں تھی، مقامی افراد کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت ایک بچی کو نیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے کاروائیاں جاری تھی جن کو بھی نہر سے مردہ حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button