خیبر پختونخوا

پشاور میں فیکٹری سے 30 ہزار کلو مضر صحت بیسن برآمد، تیاری میں انتہائی ناقص اشیاکا استعمال

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں ایک کاروائی کے دوران 30 ہزار کلوگرام سے زائد مضر صحت بیسن برآمد کرلی ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کاروائی گزشتہ رات حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں کی گئ جہاں ایک فیکٹری میں بیسن کی تیاری میں انتظامات نہایت ناقص پائے گئے۔ بیسن میں ناکارہ ٹوٹے چاولوں سمیت مضر صحت اشیاء کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔
کاروائی کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز طلعت فہد کا کہنا ہے کہ بیسن تیار کرنے کے عمل میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیکٹری مس لیبلنگ میں بھی ملوث پائی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ وہاں صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص تھے۔
انہوں نے کہا کہ کاروائی میں مضرصحت بیسن کی سینکڑوں بوریاں قبضے میں لی جا چکی ہے جسے تلف کیا جائے گا

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button