نوشہرہ، حمل کا پتہ چلنے پر باپ نے 13 سالہ معذور بیٹی کو قتل کر دیا
نوشہرہ میں غیرت کے نام پر تہرا قتل، ان میں سے ایک وہ معصوم بھی تھا جو ابھی تک اس دنیا میں آیا ہی نہیں تھا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں معذور 13 سالہ بیٹی کے حاملہ ہونے کی اطلاع پر مشتعل باپ نے اندھادھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
تھانہ مصری بانڈہ کے مطابق نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اس کے حاملہ ہونے یا حمل ضائع ہونے کے بارے میں کچھ کہا جا سکے گا۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق شدید زخمی نوجوان احمد طاہر کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
پولیس تھانہ مصری بانڈہ کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تفتیش کے بعد اصل ملزمان کو قانون کے کہڑے میں لایا جائے گا۔