خیبر پختونخوا

چنگ چی رکشہ نہر میں گرنے سے چار خواتین جاں بحق، 6 افراد نیم بے ہوش

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ پروا کی حدود میں واقع گاؤں جھنگی کے قریب چنگ چی لوڈر رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سی آر بی سی نہر میں گر گیا، شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے کم و بیش 10 افراد جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں ڈوب گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق 4 خواتین کی لاشوں سمیت 2 خواتین ایک بچے اور لوڈر ڈرائیور کو نیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا، دیگر کی تلاش کیلئے مقامی افراد کی اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق تھانہ پروآ کے علاقہ شاہ اجمل کے رہائشی10کے قریب افراد جن میں بچے اور خواتین چنگ چی لوڈر رکشہ پر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گائوں سڑہ گرہ جا رہے تھے کہ جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سی آر بی سی نہر میں جا گرا جسے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 کے قریب افراد نہر میں ڈوب گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور نہر سے 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں، مقامی افراد کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت ایک بچی کو نیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button