خیبر پختونخوا

لوئردیر میں چلتی گاڑی پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

 

لوئر دیر کے علاقے اوچ شاہ عالم بابا میں چلتی موٹر کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں ،جبکہ زخمی افراد بھی ان کے رشتہ دار ہے پولیس کے مطابق جان بحق افراد کا تعلق طورمنگ سے ہیں جو اوچ شاہ عالم بابا جارہے تھے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا ہے،ادھر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

جاں بحق افراد میں نورینہ زوجہ وہاب گل ساکن میدان حیا سیرئ, وہاب گل ساکن میدان حیاء سیرئی اور انکے دو بچے شامل ہیں جبکہ سمیرہ، حاجرہ، شائستہ، مہران، واحد شاہ زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button