خیبر پختونخوا

نوشہرہ کے نواحی علاقہ بدرشی سے دو کمسن بہنیں پر اسرار طور پر لاپتہ

نوشہرہ کے نواحی علاقہ بدرشی سے دو کمسن بہنیں پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق 5 سالہ وریشہ اور 6 سالہ علیشاء گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے مختلف جگہوں پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بچیوں کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی قریب میں ملک بھر میں بالعموم اور نوشہرہ میں باالخصوص اس قسم کے واقعات میں بچوں کو اغوا کر کے تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button