بنوں، چلتی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور زخمی
بنوں میں دیرینہ دُشمنی تین افراد کو قتل کر دیا، مقتولین عدالت میں پیشی کیلئے آئے ہوئے تھے۔
تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع بنوں نورنگ روڈ نزد مھاد پیٹرول پمپ ملنگ کنواں میں مبینہ ملزمان شاکر ولد محمد علی شان، فیض اللہ و دیگر نے چلتی موٹرکار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملک اصغر خان ایڈوکیٹ ولد ملک امیر نواز، شاہ زیب خان ولد انور خان ساکنان نیظم بازار بنوں، برہان اللہ ولد سیف اللہ ساکن نارمحمد خان غزنی خیل تینوں سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور وقاص ولد امیر صاحب خان ساکن نار غلام علی لکی مروت زخمی ہو گیا۔
مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گئے، وجہ عداوت قتل مقاتلہ پر مبنی پرانی دشمنی بتائی گئی ہے۔
لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئیں جہاں پر غوریوالہ پولیس نے مدعی مقتول ملک اصغر خان کے بھتیجے اورنگزیب خان ولد میر آزاد خان کی مدعیت میں ملزمان شاک، فیض و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔