خیبر پختونخوا

طویل خشک سالی، لوئر دیر کے عوام موسمی امراض کے گھیرے میں!

رحمت اللہ سواتی

طویل خشک سالی کے باعث لوئردیر میں فضاء گردآلود اور نتیجتاً کھانسی، زکام اور بخار کے مریضوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

موسم سرما شروع ہونے کے باوجود ضلع لوئر دیر میں گذشتہ ایک ماہ سے بارانِ رحمت نہ ہونے اور اس کے نتیجے میں سینہ، کھانسی، بخار ، زکام و دیگر موسمی امراض عام ہونے کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت نجی علاج گاہوں اور لیبارٹریوں میں مریضوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ موسم سرما میں زکام سے بچنے کیلئے ماسک اور گرم ملبوسات کا استعمال کیا جائے اور خوراک میں بھی احتیاط برتی جائے۔

دوسری جانب باران رحمت کیلئے ضلع لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں نماز استقاء کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جس میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہو کر ربِ کائنات سے بارانِ رحمت کی التجاؤں میں مصروف ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button