دیر میں دلہا شادی کے روز موت کی وادی میں چلا گیا
اپردیر کے علاقے ساونی میں دلہا شادی کے روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کل میری شادی ہے ضرور آنا عرفان اللہ نے تمام دوستوں کو دعوت دی اور گھر گھر جاکر اپنے دوستوں کو مدعو کیا لیکن ان کو کیا پتہ تھا کہ ان کا ولیمہ نہیں ان کا جنازہ ہوگا اپنے والد اور چھوٹے بھاٸیوں کو کہا کہ شرینگل بازار چلتے ہیں جہاں پر چھوٹے بھاٸیوں کے لیے شادی کے لیے نٸے کپڑے اور جوتے خریدے جیسے ہی عرفان اللہ اور ان کا والد عالمزیب شرینگل سڑک چناران کے مقام پہنچ گئے تو وہاں ان کا ایک دوست ملا عرفان اللہ نے ضروری سمجھا کہ ان کو بھی شادی کی دعوت دی جائے جیسے ہی وہ اپنے دوست سے ملے اور سڑک پیدل پار کررہا تھا کہ تیز رفتار موٹرساٸیکل کی زرد میں آکر شدید زخمی ہوا وہاں پر موجود لوگوں نے قریبی ہسپتال منتقل کردیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے پشاور ریفر کردیا جہاں وہ گزشتہ روز شام کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
25سال عرفان اللہ کا تعلق اپر دیر کے علاقہ ساونی ہے، وہ اپنے والد کا بڑا بیٹا تھا میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد کراچی چلاگیا اور وہاں پردینی مدرسہ میں تعلیم حاصل کرکے عالم بن گیا، گزشتہ روز ہی ان کی شادی کی تقریب طے تھی لیکن شادی کے بجاۓ تین بجے جنازہ ادا کیا گیا۔
عرفان اللہ کی موت کا سن کر ان کے رشتہ دار اور گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی شادی کا ارمان دل میں لیے قبر کو جانے پر پورا اہل محلہ سوگوار ہوگیا اور ہرآنکھ اشکبار ہیں۔