لوئر دیر، گیس لیکیج سے ماں بیٹی جاں بحق
لوئیر دیر تیمرگرہ میں گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق گزشتہ رات تیمرگرہ شنگری کے رہائشی محمد قاسم کی بیوی مسماۃ ن اپنی بیٹی سمیت کمرے میں موجود اور گیس چولہے پر پانی گرم میں کرنے میں مصروف تھی، کمرے کا داروزہ بند ہونے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گیا جس کی وجہ سے ماں بیٹی دم گھنٹے سے جاں بحق ہو گئیں۔
کمرے کے باہر متوفیہ کی چھوٹی بیٹی کے مسلسل رونے اور ماں کو پکارنے اور ماں کی جانب سے جواب نہ آنے پر گھر والوں کو شک ہوا جس کے بعد گھروں والوں نے داروزہ کھٹکھٹایا، پھر جواب نہ ملنے پر گھر والوں نے داروزہ توڑ دیا جس کے بعد پتہ چلا کہ ماں بیٹی دم گھٹنے سے جان بحق ہو گئی ہیں۔
جاں بحق ماں بیٹی دونوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، ماں بیٹی کے جنارے گھر سے اکٹھے اٹھنے پر پر علاقہ گہرے غم میں ڈوب گیا ہے۔