خیبر پختونخوا

ضلعی انتظامیہ نے ہمارے گھروں کو مسمار کرکے ہمیں بے گھر دیا

ہنگو  میں گھروں کی مسماری کے خلاف عوام نے احتجاج کیا، مظاہرین نے مین جی ٹی روڈ کچھ وقت کے لیے بند کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمارے گھروں کو مسمار کرکے ہمیں بے گھر دیا، ہم نے زندگی بھر کی کمائی گھروں پر لگا کر حکومت نے ایک دن میں مسمار کر دئے، حکومت نے غریب عوام کو گھر بنانے کے وعدے کئے تھے لیکن ہنگو انتظامیہ ہمیں بے گھر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے گھروں کی مسماری نہیں روکی گئی تو خود سوزی کرنے پر مجبور ہونگے، حکومت اس غریب عوام پر رحم کریں ورنہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے، ایس ایچ او کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا۔

مظاہرین نے کہا کہ حکومت کو 3 دن تک ڈیڈ لائن دی ہے اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقہ قاضی پمپ ٹل روڈ پر کاروائی کی گئی ہے جس کے دوران قبضہ مافیا سے 235کنال گیارہ مرلے ذمین واگزار کرالی ہے۔ ڈی سی منصور ارشد خٹک کے مطابق قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ہے، واگزار کرالی گئی سرکاری زمین کی قیمت مارکیٹ میں نو کروڑ روپے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button