کورونا پھیلاو، حکومت کا پشاور میں 30 بازاروں کو سیل کرنیکا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر سٹی، کینٹ اور ٹاون میں 30 بازاروں کو سیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ ممکنہ طور پبلک ٹرانسپورٹ اور شادی ہالز کو بندکرنے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
رپورٹ کی روشنی میں ممکنہ طور پر اندرون شہر ، بین الاضلاعی روٹس ، بین الصوبائی روٹس ،رکشوں ، ٹیکسیوں ، چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کردی جائیگی جبکہ ممکنہ طور پر شادی ہالز کی بندش کے امکانات بھی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کرونا ایس اوپیز پر تاجروں کی جانب سے عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث کرونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے خواتین بازاروں سمیت مختلف بازاروں کو عارضی طور پر سیل کرنے کے فیصلے کے پیش نظر انتظامات شروع کردیئے ہیں کسی بھی مزاحمت سے بچنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیگی.