خیبر پختونخوا

سابق ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر ہریش سنگھ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ہریش سنگھ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

آج اسلام آباد میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات میں ڈاکٹر ہریش سنگھ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی ریاض خان، ایم پی اے سید فخرجہان اور سابق تحصیل ناظم سالار خان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ہریش سنگھ نے اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستانی عوام کی آخری امید ہیں جبکہ وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان ہے، ڈاکٹر ہریش سنگھ کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، عمران خان کے سپاہی مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، عوام کو جلد ان تمام عناصر سے تاحیات چھٹکارا دلائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button