کامرس، ڈی بی اے طلباء کیلئے بھی ستوری د پختونخوا سکالرشپ کا آغاز
وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے آج پشاور میں ستوری د پختونخوا سکالرشپ کے تحت میٹرک امتحانات میں ٹاپ ٹوٹنی 43 طلبا میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کئے.
خیبرپختونخوا حکومت نے ستوری د پختونخوا سکالرشپ میں کامرس، ڈی بی اے او ڈی کام کے طلباء کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ہے.
وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے آج پشاور میں ستوری د پختونخوا سکالرشپ کے تحت میٹرک امتحانات میں ٹاپ ٹوٹنی 43 طلبا میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کئے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے میٹرک میں ٹاپ 20 پوزیشن لینے والے طلبا کو دو سال تک دس ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا ہے۔ انٹر کے امتحان میں بھی ٹاپ 20 طلبا و طالبات کو دو سال تک پندرہ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے ۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کامرس طلبا کو ستوری د پختونخوا سکالرشپ پروگرام میں شامل کرکے ان کے حوصلے بلند کئے اور اب یہ وظیفہ ڈی بی اے اور ڈی کام کے ہونہار طلبا و طالبات کو بھی دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نصابی سرگرمیوں کیساتھ کیساتھ تکنیکی مہارت کی فضا بھی قائم ہو اور طلبا و طالبات میں تعلیم کے دیگر شعبوں کی طرح کامرس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہو جس کے لئے قومی سطح پر کامیاب جوان جیسے بڑے بڑے منصوبے ترتیب دئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کی تکنیکی مہارتوں کو اُجاگر کرنے اور معاشی سہارادینے کیلئے قومی سطح پر کامیاب جوان پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ آج ان 43 ہونہار طلبا میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کے چیکس سکالرسپش کی مد میں دیے گئے ۔
ای کامرس اور سافٹ سکلز بارے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پختونخوا حکومت طلبا میں تکنیکی علم کی ترویج، سافٹ سکلز میں مہارت اور ای کامرس کی راہ پر گامزن ہے اور بہت جلد ای کامرس میں ڈپلومہ لیول پروگرامز کا آغاز ہو گا تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ سے مماثلت رکھنے والے ٹریڈز کو متعارف کیا جاسکے۔