خیبر پختونخوا

بی آر ٹی بسیں دوبارہ ٹریک پر، بسوں میں اب آگ نہیں لگے گی

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی تمام 128 بسوں سے تیکنیکی خرابی دور کر لی گئی ہے اور کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ان بسوں میں کبھی آگ نہیں لگے گی۔

بی آر ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور فیاض احمد کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں میں موٹر کنٹرولر یونٹ کا مسئلہ حل کیا گیا ہے۔

فیاض احمد نے بتایا کہ فالٹ دور ہونے کے بعد بسوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بسوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جارہا ہے جب کہ بسیں ٹھیک کرنے پر حکومت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوا کیونکہ یہ گارنٹی میں تھیں اور معاہدے کے مطابق خرابی دور کرنا چائنیز کمپنی کی زمہ داری تھی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور نے 25 اکتوبر سے بی آر ٹی سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

پشاور میں صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کو رواں سال 13 اگست کو شروع کیا گیا تھا لیکن بسوں میں بار بار آگ لگنے اور دوسری خرابیاں سامنے آنے کے بعد ایک مہینے بعد منصوبے کو دوبارہ روک دیا گیا تھا اور بسوں میں تکنیکی خرابیوں کا سراغ لگانے اور ٹھیک کرنے کے لئے چائینہ سے انجینئیرز بلائے گئے تھے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button