خیبر پختونخوا

نوشہرہ : تحریک انصاف کے دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

نوشہرہ کے یونین کونسل نواں کلے میں پاکستان تحریک انصاف کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے آج ہونے والے جلسے کے انعقاد پر پیش آیا جس میں مخالف گروپ کے دو بھائیوں میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں ایک گروپ وزیر دفاع پرویز خٹک کے جبکہ دوسرا گروپ ک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کے حمایتی ہے۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد مرحوم کے اہل خانہ نے مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور حکومت ان کو انصاف دلائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button