خیبر پختونخوا

مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق، 9 سے زائد زخمی

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات و حادثات میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ نو سے زائد زخمی ہو گئے۔

مردان کی تحصیل رستم چارگلی اڈہ کے قریب موٹرسائیکل سوار ہیوی ٹرک کی زد میں آنے سے اپنے 2 سالہ بچے سمیت جاں بحق جبکہ اس کی بیوی بال بال بچ گئی، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے باپ اور بیٹے کی لاشوں کو رستم ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت 28 سالہ محمد ریاض سکنہ زور آباد رستم کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب وزیرستان سے بنوں جانے والی موٹر کار کھائی میں گرنے سے سٹیٹ لائف بینک منیجر ہارون خان مروت جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد معلوم نا ہو سکی۔

ادھر ڈی آئی خان میں اندرون شہر گھاس منڈی کے قریب منشیات فروش کی پولیس پر فائرنگ سے راہگیر جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، جوابی فائرنگ میں منشیات فروش زخمی جسے بعدازاں گرفتار کر لیا گیا۔

ادھر لکی مروت کے منجیوالا لنک روڈ پر فلائنگ کوچ اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

نعش اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button