پشاور کی معروف گائناکالوجسٹ جعلی چیک کیس میں گرفتار
پشاور کی معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹرنعیمہ اتمان کو جعلی چیک کے معاملے پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر نعیمہ اتمان کو چارسدہ میں کمرہ عدالت سے ہی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ عدالت نے جعلی چیک کا جرم ثابت پونے پرڈاکٹر نعیمہ اتمان کی ضمانت منسوخ کی۔ معروف گائناکالوجسٹ حیات آباد میڈیکل کمپلکس کو ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ کے حکم پرگرفتارکیا گیا۔
گرفتارڈاکٹر پر3 کروڑ روپے جعلی چیک دینے کا الزام تھا۔ گرفتار ڈاکٹر کو خواتین پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر نعیمہ اتمان نے پہلے سے ضمانت حاصل کی تھی تاہم آج جرم ثابت ہونے پر ان کو عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر نعیمہ اتمان کے گریڈ 20 کے شوہرمختار احمد کو بھی سیکرٹری سائنس کے عہدے سے ہٹادیا کیونکہ درخواست گزار کی جانب سے الزامات لگائے گئے تھے کہ مختار احمد بیوی کو بچانے کے لیے مختلف محکموں پر اپنا اثر رسوخ استعمال کررہے ہیں۔