خیبر پختونخوا

خوگہ خیل قوم نے طورخم ٹرمینل پر جاری تعمیراتی کام زبردستی بند کر دیا

ضلع خیبر طورخم بارڈر پر لنڈی کوتل شینواری خوگہ خیل قوم کے عوام نے این ایل سی حکام کی طرف سے جون 2015زمین معاہدے کی خلاف ورزی اور دیگر زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور طورخم ٹرمینل پر جاری تعمیراتی کام زبردستی بند کر دیا۔

ضلع خیبر طورخم بارڈر پر خوگہ خیل قوم کے عوام کا این ایل سی حکام کا طورخم زمین معاہدے کے خلاف ورزی پر احتجاجی دھرنا 14ویں روز بھی جاری رہا طورخم بارڈر پر خوگہ خیل عوام نے این این ایل سی حکام کی طرف سے 300کنال زمین کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر دیگر زمینوں پر جاری کام کو زبردستی بند کر دیا.

اس موقع پر احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے طورخم باچا مینہ خوگہ خیل کے مشر برکت اللہ شینواری، قاری نظیم گل شینواری شاہ رحمان شینواری نے کہا کہ طورخم بارڈر پر این ایل سی حکام خوگہ خیل قوم کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور قوم کے زمینوں پر ناجائز قبضہ کرتا ہے جس کی کبھی اجازت نہیں دینگے۔

مقررین نے کہا کہ 17 اکتوبر کو این ایل سی حکام کے ساتھ 300کنال زمین کی حد براری کی جائے گی اور قوم کو 24فیصد کی رقم دی جائے اور جون 2015معاہدے کی پاسداری کریں. احتجاجی دھرنا کے شرکاء نے کہا کہ طورخم بارڈر پر این ایل سی حکام کے ساتھ تمام مطالبات تسلیم ہونے تک پر امن احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

احتجاجی دھرنا کے شرکاء نے کہا کہ طورخم بارڈر ٹرمینل تک کام بند رہے گا جبکہ تک زمین کی حد براری نہ ہوسکے.طورخم بارڈر پر خوگہ خیل کے عوام نے احتجاجی دھرنا کے موقع پر کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی، ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر خوگہ خیل قوم اور این ایل سی حکام کے درمیان مزکورہ مسئلہ کے پر امن حل کے لئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آجائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button